جمعیت علماءاسلام (س) کے زیر اہتمام سقو ط ڈھاکہ کے حوالے سے تقریب

جمعیت علماءاسلام (س) کے زیر اہتمام سقو ط ڈھاکہ کے حوالے سے تقریب

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماءاسلام (س) کے زیر اہتمام سقو ط ڈھاکہ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت مولانا عبدالرب امجد امیر جے یو آئی لاہور نے کی۔تقریب سے مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلی قاری اعظم حسین ، قاری محمد اسلم صدیقی، مولانا عبدالروف ربانی، قاری واحد بخش قاری نواز سندھو سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کے وقت سرگرم لابیاں ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئی ہیں،ان کا راستہ روکنا ہوگا، سانحہ سقوط ڈھاکہ پا کستان کی تاریخ کا سیا ہ ترین باب ہے پاکستانی قوم اس سانحہ کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ پا کستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لئے بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل ہو رہا ہے لیکن جے یو آئی عوام کے ساتھ مل ایسی ساشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کے خلاف سازشیں پہلے دن سے جاری ہیں

 16دسمبر کو اسی سازش کے نتیجہ میں پا کستان دولخت ہو گیا تھا ایک بار پھر سازشیں عروج پر ہیں ان کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پر جس قدر افسوس کیا جا ئے وہ کم ہے۔نئی نسل کو یہ بتانا ہوگا کہ یہ سانحہ کیوں اور کیسے ہوا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -