متحدہ ایکشن یونین کے بانی فضل دین انتقال کر گئے

متحدہ ایکشن یونین کے بانی فضل دین انتقال کر گئے
 متحدہ ایکشن یونین کے بانی فضل دین انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرزیونین ہیڈ کواٹر کے نائب صدر اعجاز قریشی کے والد اور متحدہ ایکشن یونین کے بانی فضل دین گزشتہ روزانتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ لاریکس کالونی جی ایس اون میں پڑھائی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میںریلوے کے افسروں ،ریلوے کی مختلف یونین کے عہدیداروں اور رہنماﺅں نے شرکت کی فضل دین تقریبا ایک مہینے سے جگرکے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔مرحوم کی عمر90سال تھی انہوں نے سوگوار ان میں دو بیٹے اعجاز قریشی ،ادریس قریشی چھوڑے ہیں۔مرحوم فضل دین ریلوے ملازمین کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہے اور انہوں نے علاقے کے مسائل حل کروانے میں بھی اہم کردا ر ادا کرتے رہے ۔مرحوم فضل دین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع لاریکس کالونی جی ایس ون کی مقامی مسجد میں ہوگی جہاں ان کی مغفرت کے لئے دعا کروائی جائے گی۔