حکومت پٹرول نرخ کم کرنے کے باوجود مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ، سجاد بلوچ

حکومت پٹرول نرخ کم کرنے کے باوجود مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ، سجاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی گورنمنٹ کو بچانے کے لیے عوام کو قربان کررہی ہے حکومت نے پٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے غریب مہنگائی کی چکی میں پس چکا ہے قوم کو اپنے حقیقی راہنما کی تلاش ہے جو قوم کی خدمت کرسکے ، انہوں نے یہ بات قصو ر سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، پاکستان مسلم لیگ وہ واحد جماعت ہے جس نے حقیقی طور پر غریب کی آواز کو بلند کیا ، پنجاب آج پھر چوہدری پرویز الہٰی کے دو ر کو یاد کررہا ہے جس کے دو ر میں پنجاب خوشحال تھا ، موجودہ حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرنے کی بجائے اپنے مفاد کی لڑائی لڑ رہی ہے ،غریب کے لیے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو چکی ہے ،جب سے موجودہ حکمران اقتدار میں آئے ہیں ملک میں غربت ، بے روزگاری ،لاقانونیت ، چوریاں ، ڈاکے جیسی بیماریوں نے جنم لیا ہے حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ملک میں کہیں بھی حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ، پنجاب آج بھی چوہدری پرویز الہٰی کے دور کو یاد کررہا ہے جو بہت جلد آنے والا ہے ۔