پشاور سکول سانحہ پر شوبز حلقوں کی جانب سے شدیدغم و الم کا ظہار

پشاور سکول سانحہ پر شوبز حلقوں کی جانب سے شدیدغم و الم کا ظہار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پشاور کے سکول میں دہشتگردی کے واقع میں معصوم بچوں کی ہلاکت پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بدترین سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ شوبز حلقے شہیدہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور حکومت اورپاک فوج سے آپریشن ضرب عضب کو مزید تیز کرنے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔فلمسٹار صائمہ نے پشاور کے سکول میں مذہبی دہشت گردوں کی طرف سے حملہ کرکے 100سے زائد معصوم بچوں کو گولیاں مار کر شہید کرنے اور سینکڑوں بچوں کو زخمی کرنے کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے اِس واقع میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کے خاندانوں سے غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ظلم و جبر کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کا روائی کرے۔گلوکار ظفر اقبال نیویارکرنے کہا کہ صوبائی حکومت ملک کی تقدیر بدلنے سے پہلے صوبے کو سنبھالیں جہاں کی انتظامیہ کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ بدترین سانحہ رونما ہوا ہے۔ ڈائریکٹر مسعود بٹ نے کہا کہ صوبے کے عوام کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ حکومت دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچل دے۔ ماہ نورنے کہا کہ دہشتگرد مذہب اور انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔ خوشبو نے حکو مت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے ۔سید نور،پرویز کلیم ،وردہ،سید فیصل بخاری،معمر رانا،شاہد ظہور،دلاور ملک،حاجی عبد الرزاق، آشا چوہدری،جمشید نقوی،افتخار ٹھاکر،ظفری خان ،آصف اقبال،طارق ٹیڈی،شاہد خان،ڈاکٹر اجمل ملک ،وارث بیگ،سید شہوار حیدر،سلیم بزمی ،وجاہت عطرے،محمد حیات سیف اور سید سہیل بخاری نے اپنے بیا نات میں کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو دین کے نام پر اپنی نسلوں اور بچوں کو برباد کررہے ہیں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری خو ن کے آنسو رو رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -