سانحہ پشاور ، کراچی سٹاک ایکسچینج میں بد ترین مندی ،813پوائنٹس کی کمی

سانحہ پشاور ، کراچی سٹاک ایکسچینج میں بد ترین مندی ،813پوائنٹس کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں بچو۳ں کے ایک سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے سبب جہاں پورا ملک شدید ذہنی کوفت سے دوچار رہا وہیں کراچی سٹاک ایکسچینج میں بھی بدترین مندی دیکھی گئی اور ایک ہی دن میں 813 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغار 31716 کی بلندترین سطح سے ہوا مگر دہشت گردوں کے حملے کے سبب مارکیٹ میں مسلسل پوائنٹس کی کمی ریکارڈ دیکھی جاتی رہی اور مارکیٹ 30811 پوائنٹس پر بند ہوئی۔یوں 16 دسمبر کا دن نہ صر ف امن وامان کے لحاظ سے پاکستان کیلئے برا دن رہا بلکہ کاروباری مندی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -