دہشت گرد بوکھلاکر معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے پر اتر آئے ہیں ،گیلانی

دہشت گرد بوکھلاکر معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے پر اتر آئے ہیں ،گیلانی

  

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اب معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے پر اتر آئے ہیں جو ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ کو سمجھتے ہیں لیکن اب پوری قوم کو دہشت گردی کو مسترد کرچکی ہے یہی وجہ ہے کہ دہشت گرد بوکھلاکر بچوں کو نشانہ بنانے پر اتر آئے ہیں۔ یہ دہشت گرد درندے ہیں اور ان کا صفایا کرکے ہی ملک کو امن اور استحکام کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے

مزید :

علاقائی -