حکومت جب چاہے گی دہشت گردی ختم ہوجائے گی،جمشید دستی

حکومت جب چاہے گی دہشت گردی ختم ہوجائے گی،جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آن لائن)آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ حکومت خود دہشت گردی میں ملوث ہے اور جب حکومت چاہے گی دہشت گردی ختم ہوجائے گی‘ نواز شریف اور سہباز شریف کو چاہئے کہ وہ اقتدار کا پیچھا چھوڑ دیں‘ حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے،عمران خان کیساتھ تھا مگر اب ان کیساتھ وہی مردہ گھوڑے شامل ہوگئے اس طرح نیا پاکستان کیسے بنے گا۔حکومت اب کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے۔ لوگ عمران خان کے احتجاج کی وجہ سے ان سے مایوس ہورہے ہیں۔ تحریک انصاف والوں نے میرا استعفیٰ خود نہیں دینے دیا، عمران خان غریب کا پہیہ بند نہ کریں میں جلد اپنا سیاسی لائحہ عمل تیار کروں گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ نواز‘ شہباز ظالم اور جابر ہیں۔ ملک پر ان کی بادشاہت قائم ہے اور سپریم کورٹ خاموش ہے۔ میرا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ شریف برادران کیخلاف سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لیتی‘ آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے۔ بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کو کوئی نہیں پوچھتا غریبوں کو لٹکا دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ارکان اسمبلی بارے میں نے آواز اٹھائی تھی کہ اسمبلی لاجز میں شراب اور رقص و سرود کی محفلیں ہوتی ہیں۔ میری بات کا نوٹس نہیں لیا گیا اور کمیٹی بناکر معاملے کو ٹال دیا گیا مگر اب ایک اے ایس آئی نے حکومتی ارکان اسمبلی کو شراب اور رقص و سرود کی محفل میں پکڑا اور شراب برآمد کی مگر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ان ارکان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے ایف آئی آر سیل کروادی اور آئی جی اسلام آباد و دیگر پولیس افسران کو ڈرایا دھمکایا۔ انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے اور انہیں گرفتار کروائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اسمبلی کے باہر احتجاج کروں گا اور دھرنا دوں گا

مزید :

علاقائی -