شجاعت اور پرویز الٰہی کی پشاور حملے کی مذمت

شجاعت اور پرویز الٰہی کی پشاور حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین اور مرکزی رہنما پرویزالٰہی نے پشاور سکول میں حملے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے اس حملہ میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے حملہ کا شکار ہونے والوں کے والدین اور پسماندگان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بلاشبہ یہ بہت بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس صدمہ کو برداشت کرنے کیلئے صبر کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

علاقائی -