کو ئٹہ ،بلوچستان سے بھرتی ہونے والے 580 کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ کی تقریب

کو ئٹہ ،بلوچستان سے بھرتی ہونے والے 580 کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آئی این پی) پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان سے بھرتی ہونے والے 580 کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ کی تقریب منگل کو یہاں ای ایم ای سنٹر میں منعقد ہوئی‘ تقریب کے مہمانان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے ‘ تقریب میں مشاق طیاروں نے شاندار فلائی پاس کا مظاہرہ کرکے فضا میں رنگ بکھیر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ میں ای ایم ای سنٹر میں پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ‘ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ‘ صوبائی وزراءاور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں 580 کیڈٹس پاس آﺅٹ ہوئے جن میں آفیسر اور جوان شامل ہیں پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں مشاق طیاروں نے فلائی پاس کا شاندار مظاہرہ کیا اور فضا میں رنگ بکھیر دیئے پاس آﺅٹ ہونے والے جوانوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ فوجی بینڈز نے بھی تقریب میں شاندار پر فارمنس پیش کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

علاقائی -