بھارت ،مذہب تبدیل کرنیوالوں کو واپس ہندو بنانیکی مہم پر اپوزیشن کا راجیہ سبھا میں شدید احتجاج

بھارت ،مذہب تبدیل کرنیوالوں کو واپس ہندو بنانیکی مہم پر اپوزیشن کا راجیہ ...

  

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں مذہب تبدیل کرنیوالوں کو واپس ہندو بنانے کی مہم پر حزب اختلاف نے ایوان بالا میں شدید احتجاج کیا جبکہ کمیونسٹ پارٹی اور دیگر جماعتوں کے شدید احتجاج پر راجیہ سبھا کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتوں نے راجیہ سبھا میں نکتہ اعتراض پر کہا کہ حکومت ہندو مذہب چھوڑ کر عیسائی یا مسلمان ہونیوالے افراد کو واپس ہندو بننے پر مجبور کرنے کی مہم بند کروائے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ گھر واپسی کے نام پر معصوم شہریوں پر تشدد کرکے انہیں دوبارہ ہندو بننے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران بنیاد پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا نعرہ ہے کہ ہندوستان میں رہنے والے تمام ہندو ہیں۔

مزید :

علاقائی -