قائد اعظم نے پاکستان کیلئے کبھی سیکولر کا لفظ استعمال نہیں کیا ،سجادمیر

قائد اعظم نے پاکستان کیلئے کبھی سیکولر کا لفظ استعمال نہیں کیا ،سجادمیر

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ممتاز ادیب اور سینئر صحافی سجاد میر نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کو نظر انداز کر کے قوم مختلف مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ اقبال پاکستان کو ایک مثالی اسلامی جمہوری ریاست بنانے کے خواہش مند تھے قائد اعظم نے اس سلسلہ میں کبھی بھی سیکولر کا لفظ استعمال نہیں کیا قائد اعظم کے فرمودات ڈاکٹر محمد اقبال کے نظریات و افکار کھلی کتاب کی ماند ہیں یہ واحد ملک ہے جو نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اس میں اقلیتوں کے حقوق اور ان کا تحفظ اسی طرح ہونا چاہیے جس طرح دوسرے شہریوں کو حقوق حاصل ہیں دوا ساز ادارے فارمیور کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں قائد اعظم کے فرمودات پر مشتمل کیلنڈر 2015کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد میر نے کہا کہ قومی یک جہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے لسانی علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصب عدم برداشت کو ہوا دیکر ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپئے ہیں ہمیں ہوش اور تدبر سے کام لینا ہو گا اور قیام پاکستان کے مقاصدکی تکمیل کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہونگے ۔ فارمیوو پرائیویٹ لمٹیڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید جمشید احمد نے بتایا کہ فارمیوو نے اپنی روایت کے مطابق اس سال بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تقاریر کے اقتباسات سے اپنے کیلنڈر 2015کے صفحات کو مزین کیا ہے تاکہ قائداعظم کے تصور پاکستان کو عام کیاا سکے سید جمشید احمد نے کہا کہ کیلنڈر اگرچہ ایک تقویمی اشاریہ ہوتا ہے لیکن فارمیوو گزشتہ پندرہ سال سے کیلنڈر کے ذریعہ علمی و فکری موضوعات کو متعارف کرانے کی خدمت انجام دے رہی ہے اس نے اب تک مذہب و سیاست‘ شعروادب اور سائنسی موضوعات پر کیلنڈر شائع کیے ہیں اور ان کیلنڈروں کو نہ صرف میڈیکل کے شعبہ میں بلکہ عوام و خواص میں بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے فارمیوو کے تجارتی منشور میں جہاں معیاری ادویہ سازی شامل ہے وہاں وہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بھی جدوجہد کر رہی ہے اس مقصد کے حصول کیلئے اس نے اب تک پچاس سے زائد نہایت خوبصورت کتابیں شائع کی ہیں سید۔ تقریب سے معروف محقق خواجہ رضی حیدر ‘ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ‘ پروفیسر عامر حسین‘ ڈاکٹر نعیم اسلم‘ ڈاکٹر امتیاز ڈوگر‘ ڈاکٹر منصور اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

مزید :

علاقائی -