امریکہ کی گوانتامو جیل کے معاملے پر ویٹی کن سے مدد کی اپیل

امریکہ کی گوانتامو جیل کے معاملے پر ویٹی کن سے مدد کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی مرکز \'ویٹی کن\' سے اپیل کی ہے کہ وہ خلیجِ گوانتانامو کے حراستی مرکز میں موجود قیدیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں امریکہ کی مدد کرے۔عالمی میڈیا کے مطابق ویٹی کن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اپیل امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ہم منصب کارڈینل پیٹرو پیرولِن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کی ہے۔\'ویٹی کن ریڈیو\' کی ویب سائٹ پر شائع ہونیو الے ترجمان فادر فیڈیریکو لومبارڈی کے ایک بیان کے مطابق امریکہ نے \'ہولی سی\' سے درخواست کی ہے کہ وہ گوانتانامو کے باقی ماندہ قیدیوں کا \"انسانی بنیادوں پر مناسب حل تلاش کرنے کی کوششوں\" میں امریکہ کی مدد کرے۔\'ویٹی کن\' کے ترجمان نے یہ وضاحت نہیں کی کہ امریکہ نے اس معاملے پر کیتھولک چرچ سے کس نوعیت کی مدد مانگی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ جان کیری نے اپنے \'ویٹی کن\' ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران گوانتامو جیل کو بند کرنے کے اوباما انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔امریکی اہلکار کے مطابق سیکریٹری کیری نے ویٹی کن عہدیدار کو ان سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا جو امریکہ گوانتانامو میں باقی رہ جانے والی قیدیوں کو دیگر ملکوں کے سپرد کرنے کے لیے کر رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -