گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام اور 3روزہ سوگ کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام اور 3روزہ سوگ کا اعلان

  

لاہور (وقائع نگار )پشاور کے سکول میں ہو نے والی دہشت گردی سے معصو م بچو ں کی شہادت پر ٹرانسپورٹروں نے افسو س کا اظہار کیا ہے اور شہداءکے والد ین سے اظہار یکجہتی کے لیے آج صو بائی دارلحکو مت سمیت ملک بھر میںپہیہ جام ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلا ن کیا ہے ۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلا س گزشتہ روز مرکزی جنرل سیکر ٹر ی طارق نبیل کی زیر صدارت ہوا ۔جس میںلاہور کے صدر ملک شو کت ، چوہدری مختار ،چیئر مین سلطان محمو د بچو،سراف گل ، علیم بٹ اور مرزا ارشد بیگ سمیت دیگر مو جو د تھے ۔طارق نبیل نے کہا کہ دہشت گر د ملک میں امن و امان تباہ کر نے کے لیے غیر ملکی ایجنسیو ں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جو معصو م بے گناہ شہریو ں کو ابدی نیند سلا رہے ہیں تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے دہشت گردوں کا چن چن کر صفایا کر نے میں پوری قوم ا ن کے شانہ بشا نہ ہے جو ملک کو امن کا گہوارہ بنا نے کے لیے سر گر م عمل اور پاک فو ج کے جوان اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کا صفایا کیا جاسکے ۔انھو ں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کر تے ہیں جن کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔انھو ں نے سانحہ پشاور میں ہو نے والے شہداءکے غم میں آ ج لاہور سمیت ملک بھر میں فاروڈنگ ایجنسیو ں نے مال برداری نظام کا پہیہ جام ہڑتال کر نے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تین روزہ سو گ کے لیے گاڑیو ں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -