سانحہ پشاور کی مذمت ، دہشتگردی کیخلاف حکومت کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہو ں عمران خان

سانحہ پشاور کی مذمت ، دہشتگردی کیخلاف حکومت کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو ...

  

 پشاور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف حکومت کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں۔ تحریک انصاف دہشتگردی کیخلاف حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کریگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے پشاور سانحہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کا عذاب آیا ہوا ہے۔ دہشتگرد اب معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشتگردوں نے معصوم طلباءکو شہید کیا۔ پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے بچے ہمارے بچے ہیں۔ قوم دہشتگردوں کیخلاف متحد ہو جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ساری قوم کو دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کرنا پڑے گا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں کیونکہ پورا ملک سوگ میں ہے۔ یہ کسی ایک کی نہیں بلکہ ہم سب کی ناکامی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -