سانحہ پشاور، امریکی حکام کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون ، اظہارافسوس

سانحہ پشاور، امریکی حکام کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون ، اظہارافسوس
سانحہ پشاور، امریکی حکام کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون ، اظہارافسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما اور وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیاہے اور سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

سانحہ پشاور میں ملوث تمام سات دہشتگردوں کی تصاویر جاری
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اوبامانے وزیراعظم سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ امریکی عوام اور حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں ، وہ امریکی عوام کی طرف سے تعزیت کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہرطرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔

سانحہ پشاور: افغان طالبان کی طرف سے اظہار مذمت، بچوں پر حملے غیر اسلامی قرار دیدیے
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم سے رابطے میں دہشتگردوں کے پشاور سکول میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے اتحادی ہیں ، امریکی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ ہے ، دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچاناچاہیے اور اس سلسلے میں امریکہ حکومت پاکستان کی امداد جاری رکھے گا۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔