سانحہ پشاور، دہشتگردوں کی ’سواری‘ سے متعلق اہم پیش رفت

سانحہ پشاور، دہشتگردوں کی ’سواری‘ سے متعلق اہم پیش رفت
سانحہ پشاور، دہشتگردوں کی ’سواری‘ سے متعلق اہم پیش رفت

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں ورسک روڈ پر سکول میں دہشتگردوں کے حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تحقیقاتی اداروں کے مطابق دہشتگردوں کے زیراستعمال سفید رنگ کا کیری ڈبہ اسلام آباد سے چوری ہواتھا جس کا مقدمہ بھی درج ہے ۔

کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے حکام نے سکول اور دہشتگردوں کی طرف سے جلائی گئی گاڑی کا معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ، مذکورہ گاڑی کی چوری کا مقدمہ سول لائن تھانے میں درج ہے اور دہشتگرد دستی بموں ، خودکش جیکٹوں کے علاوہ اے کے 47کلاشنکوف سے مسلح تھے ۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -