سانحہ پشاور، غیرملکی ایئرلائنز پرپھر پابندی لگ گئی ، پی آئی اے عملے کی بھی معذرت

سانحہ پشاور، غیرملکی ایئرلائنز پرپھر پابندی لگ گئی ، پی آئی اے عملے کی بھی ...
سانحہ پشاور، غیرملکی ایئرلائنز پرپھر پابندی لگ گئی ، پی آئی اے عملے کی بھی معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے سکول میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد متحدہ عرب امارات نے غیرمعینہ مدت کے لیے باچاخان ایئرپورٹ کیلئے تمام پروازوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ پی آئی اے کے غیرملکی عملے نے بھی پشاور کے لیے پروازیں چلانے سے معذرت کرلی ہے ۔

ظالمان نے سکول حملے کی عجیب منطق پیش کر دی
تفصیلات کے مطابق پشاور کے سکول میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں فضاءسوگوارہے اور اسی دوران پشاور کے لیے فضائی آپریشن کے غیرمعینہ مدت کے لیے معطل ہونے کی خبروں نے خیبرپختونخواہ کے عوام کے لیے نئی مشکل کھڑی کردی ۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے لگائی گئی پابندی کا اطلاق نجی ایئرلائنز پر بھی ہوگاجبکہ پی آئی اے کی طرف سے لیز پر لیے گئے طیاروں کے غیرملکی عملے نے بھی پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ کے لیے فضائی آپریشن سے معذرت کرلی ہے ۔فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک مقیم خیبرپختونخواہ کے عوام کی بڑی تعداد کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے اور تاحال یہ فیصلہ نہیں ہوسکاکہ اسلام آباد کے لیے پروازیں بڑھائی جائیں گی یانہیں ۔

سکولوں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی دلخراش تاریخ
یادرہے کہ اس سے قبل بھی قومی ایئرلائن کے طیارے پر فائرنگ کے بعد غیرملکی ایئرلائنز نے پشاور کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیاتھاجو بعد میں بحال کیاگیا۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید :

قومی -Headlines -