سانحہ پشاور، آرمی چیف اور وزیراعظم کی ون ٹوون ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، سزائے موت پر عمل درآمد کامشورہ

سانحہ پشاور، آرمی چیف اور وزیراعظم کی ون ٹوون ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے ...
سانحہ پشاور، آرمی چیف اور وزیراعظم کی ون ٹوون ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، سزائے موت پر عمل درآمد کامشورہ

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے گذشتہ روز ہونیوالی ون ٹوون ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کو جیلوں میں موجود سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد کا مشورہ دیدیااور موقف اپنایاکہ سزائیں نہ ہونے تک جرم کا خاتمہ ممکن نہیں ۔

سانحہ پشاور، تحریک انصاف نے پاک نیوزی لینڈون ڈے میچ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید نے بتایاکہ سانحہ پشاور کے بعد تنہائی میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف نے دہشتگردی پر قابوپانے کے لیے مزید تجاویز بھی دی ہیں ،آرمی چیف کے خیال میں سہولت کار بھی دہشتگرد ہیں ۔ہارون الرشید نے بتایاکہ آٹھ ہزار سزایافتہ افراد جیلوں میں موجود ہیں ، دہشتگردجیلوں میں بڑے آرام سے رہ رہے ہیں ، ضرورت ہے تو امن وامان یقینی بنانے کے لیے تیزی سے قانون سازی کی جائے اور اب شاید زیادہ عرصے تک معاملے کو ٹالانہ جاسکے ۔

سانحہ پشاور، مشکوک نوجوان سیکیورٹی فورسز کی جیکٹ سے نکل کر فرار

یادرہے کہ سابق دور حکومت میں عالمی دباﺅ کی وجہ سے سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیاگیاتھا اور کسی قیدی کو پھانسی نہیں دی گئی۔

وزیراعظم نے آرمی چیف کے مشورے پر اہم فیصلہ کرلیا۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید :

قومی -Headlines -