معصوم بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، افغان صدر سے مثبت بات چیت ہوئی : وزیراعظم نواز شریف

معصوم بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، افغان صدر سے مثبت بات چیت ...
معصوم بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، افغان صدر سے مثبت بات چیت ہوئی : وزیراعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعمیری بات چیت ہوئی ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کافی حدتک ختم کردیاگیاہے ، دنیا کی تاریخ میں ایسی وحشت اور سفاکیت کی مثال نہیں ملتی ، معصوم بچوں کا قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔
گورنر ہاﺅس میں پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں شہداءکے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ، رائیگاں نہیں جائیں گی ، دہشتگردوں کو ختم کرکے ملک میں امن قائم کرکے دم لیں گے ،ہم سب امن وامان کے خوہاں ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ امن کوایک موقع دینے کے لیے مذاکرات شروع کیے تھے ، لیکن اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں ،اِسی دوران اُتارچڑھاﺅ آتارہا اور کراچی ایئرپورٹ پر حملہ ہوگیا۔بہت سوچ بچار کے بعد ضرب عضب شروع کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کافی حدتک ختم کردیاگیااور آج پھر ایک نہایت اہم مسئلے پر اکٹھے ہوئے ہیں ، شہید ہونیوالے بچوں کے چہرے سامنے رکھ کر آپریشن جاری رہے گا۔
وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ دہشتگردی سے متعلق افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس دوران تعمیری بات چیت ہوئی ،دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کے ملک میں ہونیوالی دہشتگردوں کی کارروائی کی مذمت کی ، اُنہیں کہاتھاکہ اللہ نے آپ کو موقع دیا اور مل کر خطے کودہشتگردی سے پاک کریں جس پر اُنہوں نے اتفاق کیا۔ دونوں ممالک میں تعلقات کے نئے بات کا آغاز ہوا اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا عمل طے پایا۔