سانحہ پشاور، دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ، آرمی چیف اہم دورے پر پڑوسی ملک پہنچ گئے

سانحہ پشاور، دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ، آرمی چیف اہم دورے پر پڑوسی ملک پہنچ ...
سانحہ پشاور، دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ، آرمی چیف اہم دورے پر پڑوسی ملک پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں سکول پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کردیاہے جبکہ خود جنرل راحیل شریف نہایت اہم دورے پر پڑوسی ملک افغانستان پہنچ گئے ہیں ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دہشتگردوں اوراُن کے سہولت کاروں سے متعلق نہایت اہم رپورٹ پیش کردی گئی ہے ،فہرستیں بھی تیار ہیں جس کے بعدقومی مجرموں کے خلاف جلد کارروائی کا امکان ہے جبکہ وسیع پیمانے پرملک بھر سے بالخصوص خیبرپختونخواہ اور سوات سے اہم گرفتاریاں متوقع ہیں ۔
آرمی چیف خود کابل پہنچ گئے جہاں وہ افغان قیادت اور ایساف کمانڈر سے اہم ملاقات کریں گے تاہم آرمی چیف کے ممکنہ ایجنڈے کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔
سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید کاکہناتھاکہ اب قبائلی نظام زیادہ دیرنہیں چل سکتا، قانون سازی کرکے اُسے کسی بھی طرح قانونی دھارے میں لاناہوگا، سوات اور دیگر قبائلی علاقوں میں ہرایک دوسرے کو جانتاہے لیکن دہشتگردوں کی موجودگی سوالیہ نشان ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -