جنرل راحیل شریف نے افغان عسکری قیادت سے ملافضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا، پاک افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کا امکان

جنرل راحیل شریف نے افغان عسکری قیادت سے ملافضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ ...
جنرل راحیل شریف نے افغان عسکری قیادت سے ملافضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا، پاک افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کی عسکری قیادت سے باضابطہ طورپر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملافضل اللہ سمیت دیگر اہم شدت پسندوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ۔
ڈان نیوز کے مطابق آرمی چیف نے اعلیٰ افغان عسکری قیادت سے ملاقات کی اورپشاور کے سکول میں ہونیوالی دہشتگردی کے شواہد سے آگاہ کرتے ہوئے طالبان قیادت اور دیگر شدت پسندوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشن ،اورڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہیں اور افغانستا ن کے اندر پاک افغان سرحد کے قریب پاک افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کا بھی امکان ہے ۔
ذرائع کاکہناتھاکہ پاکستان کی قیادت کی طرف سے باضابطہ مطالبے اور سانحہ پشاور کے بعد ’ضرب عضب ‘ کی وجہ سے افغانستان میں چھپے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا امکان ہے ۔