سانحہ پشاور، وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

سانحہ پشاور، وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا
سانحہ پشاور، وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا
کیپشن: Police

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں کے چوکیداروں کیلئے یونیفارم لازمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سانحہ پشاورکے پیش نظر وفاقی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اور وہاں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے سیکیورٹی پلان کے تحت تعلیمی اداروں کے چوکیدار یونیفارم پہنیں گے جبکہ عمارت میں داخل ہونے والے افراد کی میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پلان کے تحت سکول میں داخل ہونے والے تمام افراد کی جامع تلاشی لینے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ چھٹی کے علاوہ سکول کے گیٹ نہیں کھولے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -