بھارت کا داعش کیخلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے داعش پر پابندی لگاکر اس کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کو بتایا جنگجو تنظیم کی سرگرمیاں محدود کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر پابندی عائد کرکے اس کی عراق، شام اور دوسرے ملکوں میں سرگرمیاں روکنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔بھارتی پولیس ایک لاکھ 29 ہزار ٹویٹ کئے گئے مبینہ پیغامات کی انکوائری کررہی ہے۔