سانحہ پشاور کے مزید 3 زخمی چل بسے، شہداءکی تعداد 144 ہو گئی

سانحہ پشاور کے مزید 3 زخمی چل بسے، شہداءکی تعداد 144 ہو گئی
سانحہ پشاور کے مزید 3 زخمی چل بسے، شہداءکی تعداد 144 ہو گئی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے مزید 3 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد شہداءکی تعداد 144 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں افراد سکول میں غیر تدریسی عملے کا حصہ تھے جنہیں دیگر زخمیوں کے ہمراہ شدید زخمی حالت میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے زخمیوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مزید 3 ہلاکتوں کے بعد سانحہ پشاور شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 144 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اب بھی سانحہ پشاور کے 100 سے زائد زخمی زیرعلاج ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -