سانحہ پشاور، پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے کی میچ فیس لواحقین کو دینے کااعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چوتھے ون ڈے میچ کی آمدن پشاور میں شہید بچوں کے لواحقین کو دینے کااعلان کردیا۔ پی سی بی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سانحہ پشاورپر قوم کی طرح کھلاڑیوں کا دل بھی خون کے آنسو روتاہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے کی میچ فیس شہداءکے ورثاءکو دینے کافیصلہ کیاہے جبکہ اظہار یکجہتی کے لیے کینیاءکے خلاف پاکستان اے کا میچ موخر کردیاگیاہے اور اب یہ میچ 19دسمبر کو کھیلاجائے گا۔ ترجمان نے بتایاکہ چوتھا ون ڈے موخر کرنے کی کوشش کی لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بناءپر ایسانہ ہوسکا۔