قومی کرکٹرز بھی سانحہ پشاور پر غمزدہ، بازﺅں پر سیاہ پٹیاں، میچ سے قبل 2 منٹ کی خاموشی

قومی کرکٹرز بھی سانحہ پشاور پر غمزدہ، بازﺅں پر سیاہ پٹیاں، میچ سے قبل 2 منٹ ...
قومی کرکٹرز بھی سانحہ پشاور پر غمزدہ، بازﺅں پر سیاہ پٹیاں، میچ سے قبل 2 منٹ کی خاموشی
کیپشن: Khamoshi

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے نے ابوظہبی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی غمزدہ کر دیا ہے جو بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے چوتھے میچ کیلئے ٹاس سے پہلے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ کپتان شاہد آفریدی جب ٹاس کیلئے میدان میں آئے تو ان کے بازو پر سیاہ پٹی بندھی نظر آئی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مقررہ وقت پر میچ کھیلنے کیلئے کھلاڑی میدان میں اترے تو سب کے بازﺅں پر سیاہ پٹیاں نظر آئیں اور میچ شروع ہونے سے قبل 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر کئی کرکٹرز اور ٹیم آفیشلز غمزدہ اور آبدیدہ نظر آئے۔ ابوظہبی میں موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں اور پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور چوتھے میچ کی فیس کی رقم متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

کھیل -