سانحہ پشاور، ہسپتالوں میں موجود عملہ بھی روتارہا

سانحہ پشاور، ہسپتالوں میں موجود عملہ بھی روتارہا
سانحہ پشاور، ہسپتالوں میں موجود عملہ بھی روتارہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج میں مصروف ڈاکٹرز اور نرسیں زخمی بچوں کو دیکھ کر زار و قطار روتی رہیں، ہسپتال عملہ طبی امداد فراہم کرنے کیساتھ ساتھ زخمی بچوں کی زندگی مانگنے کیلئے دعائیں مانگتا رہا جبکہ ہسپتال میں خون کی کمی کے اعلانات کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالب علم خون عطیہ کرنے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔ ہسپتال میں غیرمعمولی طورپر رش دیکھاگیا، بیشتربچوں کے ورثاءہسپتال پہنچ کر اپنے بچوں کی خیریت دریافت کرتے رہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -