سانحہ پشاور،فائرنگ کے بعد بچوں اور اساتذہ کی چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں: بس ڈرائیور
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں دہشتگردی کا شکار بننے والے آرمی پبلک سکول کی بس کے ڈرائیور جمشیدخان نے بتایاہے کہ فائرنگ کے بعد ہر طرف افراتفری تھی اور بچے اور اساتذہ کی چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمشید خان نے کہا ”ہم سکول کے باہر کھڑے تھے جب اچانک فائرنگ شروع ہو گئی، ہر طرف افراتفری تھی اور بچے اور اساتذہ کی چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں“۔