عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

  

نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مئی 2009ءکے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔منگل کوکاروبار شروع ہوا تو خام تیل کی قیمت 58.50 ڈالر فی بیرل تک گرگئی تاہم دن گزرنے کے ساتھ یہ قیمت کسی قدر سنبھلی اور 58.94 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔ موجودہ قیمتیوں کو مدنظر رکھیں تو یہ کہنا درست ہوگا کہ طلب میں مسلسل کمی اور رسد میں اضافے کے باعث اس سال جون کے مقابلے میں خام تیل کی قیمتیں اب نصف ہو چکی ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں تازہ گراوٹ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین میں صنعتی پیداوار میں کمی کے باعث ہوئی ہیں۔ امریکہ میں تیل کی پیداوار میں زبردست اضافے اور یورپ میں معاشی بحالی میں سست روی کے پس منظر میں ماہرین کا خیال ہے مستقبل قریب میں خام تیل کی قیمتیں کم ہی رہیں گی۔

مزید :

بزنس -