ق لیگ کے رہنما چوہدری غلام سرور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ق لیگ کے رہنما چوہدری غلام سرور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
ق لیگ کے رہنما چوہدری غلام سرور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تھانہ کورال کے علاقے میں ق لیگ کے رہنما چوہدری غلام سرور کو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ47 سالہ مقتول غلام سرور مزمل ٹاﺅن شکریال راولپنڈی سے غوری ٹاﺅن اپنی کار پر جا رہے تھے کہ اچانک کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر برسٹ چلا دیا جس سے غلام سرور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مقتول 2013ءکے الیکشن میں راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP-14 سے ق لیگ کے امیدوار تھے، پولیس نے اس واردات کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کی لیکن پولیس کو ملزموں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ۔ پولیس حملے میں استعمال کی گئی کار کی نمبر پلیٹ چیک کروا رہی ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ گاڑی پر نمبر اصلی تھا یا جعلی نمبر پلیٹ استعمال کی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -