سانحہ پشاور، شوبز حلقوں کا گہرے رنج و غم کا اظہار

سانحہ پشاور، شوبز حلقوں کا گہرے رنج و غم کا اظہار
سانحہ پشاور، شوبز حلقوں کا گہرے رنج و غم کا اظہار

  

لاہو،نئی دہلی(ویب ڈیسک) پشاور کے سکول میں دہشت گردی کے واقعہ میں شوبز کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرعطا محمد خان ،عطاءاللہ خان عیسی ٰ خیلوی اور دیگر اداکاروںنے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا‘اداکار ہریتک روشن اور گلوکار فرحان اختر نے بھی سانحہ پشاور پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ شوبز سے متعلقہ شخصیات نے کہا کہ کون سا مذہب ایسی کاروائیوں کی اجازت دیتا ہے؟سانحہ سے دل ٹوٹ گیا‘بچوں پر حملہ افسوسنا ک ہے۔

مزید :

تفریح -