سانحہ پشاور، حملے میں بھارت ملوث، فوجیوں کا مورال کم کرنے کیلئے سکول کو ہدف بنایاگیا: حمید گل

سانحہ پشاور، حملے میں بھارت ملوث، فوجیوں کا مورال کم کرنے کیلئے سکول کو ہدف ...
سانحہ پشاور، حملے میں بھارت ملوث، فوجیوں کا مورال کم کرنے کیلئے سکول کو ہدف بنایاگیا: حمید گل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہاہے کہ پشاور کے سکول پر حملے میں بھارت ملوث ہے اوراُنہوں نے فوجی جوانوں کے حوصلے کم کرنے کے لیے آرمی پبلک سکول کو نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے آئی ایس آئی کے سابق چیف اور جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی اور آئی بی کے سابق چیف نے کہاتھاکہ وہ پاکستان کو دکھ اور تکلیف پہنچائیں گے اور یہ بیان آن ریکارڈ ہے ، واہگہ بارڈ اور ورکنگ باﺅنڈری پر وہ دکھ پہنچاچکے ہیں اور اب پشاور میں توانتہاءکردی ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ سکول کو اس لیے چناگیاکیونکہ وہاں فوجیوں کے بچے پڑھ رہے تھے اور ایسے اقدامات سے آپریشن میں مصروف فوجی جوانوں کے حوصلے کم کرنامقصود تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ وہ مانتے ہیں کہ خفیہ اداروں کی ناکامی ہے لیکن اکیلی آئی ایس آئی نہیں بلکہ آئی بی اور پولیس سمیت دیگر ادارے بھی اس ناکامی میں شامل ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -