یہ وقت سیاسی اختلافات کی بجائے سب کے ایک ہونے کا ہے : خورشید شاہ

یہ وقت سیاسی اختلافات کی بجائے سب کے ایک ہونے کا ہے : خورشید شاہ
یہ وقت سیاسی اختلافات کی بجائے سب کے ایک ہونے کا ہے : خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنماءخورشید شاہ نے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت ذاتی اور سیاسی اختلافات ختم کر کے ملک کے لیے ایک ہونے کا ہے۔جتنا ظلم کل بچوں پر کیا گیا اتنا تو کبھی کسی اسرائیلی یہودی نے بھی نہیں کیا۔یہ دہشت گرد اسلام کے نام پر ایسی کاروائیاں کر رہے ہیں لیکن انہیں مسلمان بھی نہیں کہنا چاہیئے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اب یہ جنگ حکومت کی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے اور ہمیں سب کو مل کر اس جنگ میں آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک المناک واقعہ ہے اور ایا واقعہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ۔اس حوالے سے کانفرنس میں مکمل مشاورت کی گئی ہے اور سب جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔جبکہ انہوں نے میڈیا کے حوالے سے بھی اس بات کا ذکر کیا کہ ایسی صورتحال میں میڈیا کو بھی ملکی مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر کام کرنا ہو گا۔

قومی کرکٹرز بھی سانحہ پشاور پر غمزدہ، بازﺅں پر سیاہ پٹیاں، میچ سے قبل 2 منٹ کی خاموشی  , تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں