سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کر دیا، وزیراعظم طالبان کا نام لے کر مذمت کریں: الطاف حسین

سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کر دیا، وزیراعظم طالبان کا نام لے کر مذمت کریں: ...
سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کر دیا، وزیراعظم طالبان کا نام لے کر مذمت کریں: الطاف حسین
کیپشن: Altaf Hussain

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کو سفاکیت سے شہید کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پشاور میں سفاکیت کا مظاہرہ کیا گیا، اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اور سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیخ چیخ کر طالبان کا نام لینے پر میرا مذاق اڑایا گیا، کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ چوکیداری سسٹم کا آغاز کرو، الارم لگاﺅ۔ الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ نام لے کر طالبان کی مذمت کریں اور اگر طالبان کا نام نہ لیا تو آج کا اجلاس جعلی ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -