سانحہ پشاور ، حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان سے مانیٹر کر رہا تھا

سانحہ پشاور ، حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان سے مانیٹر کر رہا تھا
 سانحہ پشاور ، حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان سے مانیٹر کر رہا تھا

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز ہونے والے سانحہ پشاور کے حوالے سے اہم انکشافات منظر عام پر آ گئے ہیں۔ان ہونے والے انکشافات کے مطابق آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود تھا اور وہ اس کے ساتھ رابطے میں تھے۔

نجی ٹی وی چینل ’ دنیا نیوز ‘ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سکول پر حملہ افغانستان سے مانیٹر کیا جا رہا تھا اور اس دوران حملہ آور افغانستان میں ماسٹر مائنڈ کے ساتھ رابطے میں بھی تھے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انہی اطلاعات کے باعث آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہنگامی طور پر افغانستان کا دورہ کیا اور ایساف کمانڈر سے ملاقات بھی کی۔

طالبان نے خونی درندوں کی مزید تصاویر جاری کر دیں, تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں 

مزید :

پشاور -اہم خبریں -