سانحہ پشاور کے بعد تحریک انصاف مزید لچک دکھانے کیلئے تیار، دھرنا ختم کرنے کا امکان

سانحہ پشاور کے بعد تحریک انصاف مزید لچک دکھانے کیلئے تیار، دھرنا ختم کرنے کا ...
سانحہ پشاور کے بعد تحریک انصاف مزید لچک دکھانے کیلئے تیار، دھرنا ختم کرنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد پاکستان تحریک انصاف دھاندلی کے خلاف احتجاج پرمزید لچک دکھانے پر تیار ہو گئی ہے۔عمران خان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کچھ ہی دیر میں پارٹی چیئرمین عمران خان اہم خطاب کریں گے۔ انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں جاری دھرنے میں سانحہ شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عمران خان نے کور کمیٹی کے ممبران سے غیر رسمی ملاقات کی جس میں حکومت کو دھرنے کے خاتمے پر مزید آپشنز دینے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جلد دھرنے اوردھاندلی پر جاری احتجاج کے معاملے پر اہم اعلان کریں گےاور ممکنہ طور پر دھرنا ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔  واضح رہے پشاور میں پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کے درمیان دھرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

تحریک انصاف کے دھرنے میں سانحہ پشاور کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا

مزید :

اسلام آباد -