ماﺅں کی گودیں اجاڑنے والوں کو مٹادیں، اداکارہ کنول روپڑیں

ماﺅں کی گودیں اجاڑنے والوں کو مٹادیں، اداکارہ کنول روپڑیں
ماﺅں کی گودیں اجاڑنے والوں کو مٹادیں، اداکارہ کنول روپڑیں
کیپشن: Kanwal

  

لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ پشاور کے سوگ میں کراچی سے خیبر پختونخوا تک ہر آنکھ اشکبار ہے۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اداکارہ کنول پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔ اداکارہ کنول نے مقامی چینل سے گفتگو کے دوران روتے ہوئے دہائی دی کہ ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رکھا جائے تاکہ کسی اور ماں کی گود نہ اجڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے سانحہ نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے اور سو سے زائد ماﺅں کی گود اجاڑدی ہے۔ کنول نعمان بچوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہنے لگیں کہ ماں کیلئے اپنے لخت جگر کی نعش اٹھانا سب سے مشکل کام ہوتا ہے جو ماں اپنے بچے کو روتا نہیں دیکھ سکتیں وہ کس طرح خون میں لت پت نعش دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچے کو اگر کوئی تکلیف ہو وہ خدا سے دعا کرتی ہیں کہ یہ تکلیف انہیں خود لگ جائے۔

مزید :

تفریح -