طالبان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے: حقوق کمیشن

طالبان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے: حقوق کمیشن
طالبان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے: حقوق کمیشن
کیپشن: Human Rights Commission Pakisstan

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے پشاور میں بدترین دہشت گردی کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اور پاکستان ایک ساتھ موجود نہیں رہ سکتے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایچ آر سی پی کو سکول پر طالبان کے حملے میں عظیم جانی نقصان پر شدید صدمہ پہنچا، یہ پاکستان میں ماتم کا دن ہے، اس قومی المیہ سے ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو اب بھی طالبان کے بارے میں نرم لفظوں کا استعمال کرتے ہی ں، لگتا ہے یہ لوگ اپنی گردیں ریت م یں دبائے ہوئے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے باز رہنے کی تلقین کرتے نہیں تھکتے۔ کمیشن نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو متحد ہوکر ترجیحی بنیادوں پر دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔

مزید :

انسانی حقوق -