انٹرسٹی بس نے پشاور کے کرایہ میں 50 فیصد کمی کردی

انٹرسٹی بس نے پشاور کے کرایہ میں 50 فیصد کمی کردی
انٹرسٹی بس نے پشاور کے کرایہ میں 50 فیصد کمی کردی
کیپشن: Bus

  

لاہور (ویب ڈیسک) انٹرسٹی بس اونرز ایسوسی ایشن نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کے عزیز و اقارب کی سہولت کے لئے پشاور کے کرایہ میں 50 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے اس ضمن میں بس اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد وسیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں سانحہ میں شہید ہونے والوں کے عزیز و اقارب جو کہ لاہور میں ہیں اور وہ آج نماز جنازہ یا قرآن خوانی میں شرکت کے لئے پشاور جانا چاہتے ہیں وہ ان کے نمبر 03222220120 پر رابطہ کریں ان کو پشاور کے کرایہ میں 50 فیصد تک کمی کی جائے گی اور انہیں ہر صورت پشاور جانے والی پہلی بس میں روانہ کروایا جائے گا تاکہ وہ وقت پر وہاں پہنچ سکیں۔ گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کھوکھر نے کہا کہ پشاور کو جانے والی بسوں کی تعداد میں اضافہ بھی کرنا پڑا تو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آج تمام ڈی کلاس بس سٹینڈز پر پشاور سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی کروائی جائے گی۔

مزید :

لاہور -