منگھو پیر کے علاقے میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) منگھو پیر اجتماع گاہ کے علاقے میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں اجتماع گاہ کے قریب دہشت گردوں نے رینجرز پر حملے کی کوشش کی تھی لیکن رینجرز نے اس کاروائی پر اس کا بھرپور جواب دیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کسی دہشت گرد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں آئی۔