ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر اصغر عباس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر اصغر عباس قاتلانہ حملے میں جاں بحق
ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر اصغر عباس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

  

چنیوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی نائب صدر کا فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی نائب صدر چنیوٹ اصغر عباس کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اصغر عباس کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اصغر عباس متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے ضلعی نائب صدر تھے۔

مزید :

چنیوٹ -اہم خبریں -