دہشت گردوں کو کل سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے، سوشل میڈیا پر عوام کا مطالبہ

دہشت گردوں کو کل سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے، سوشل میڈیا پر عوام کا مطالبہ
 دہشت گردوں کو کل سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے، سوشل میڈیا پر عوام کا مطالبہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد شروع کرنے کے حکم اور صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے متعدد دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے جس میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت ’کل ‘ہی دہشت گردوں کو’سر عام ‘ پھانسی پر لٹکائے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اس وقت پاکستان میںسب سے زیادہ بحث کیا جانے والا موضوع’ ہم کل دہشت گردوں کو سر عام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں‘ ہے۔ (#WeWantPublicExecutionTomorrow)اس موضوع پر ملک بھر سے ہزاروں ٹویٹس کئے جا رہے ہیں ۔ پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے کے بعد گرفتار دہشت گردوں کو کوئی چھوٹ نہیں دی جانی چاہئے اور انہیں فوری طور پر پھانسی پر لٹکا کر شدت پسند گروپوں کو واضح پیغام دیا جانا چاہئے۔ مختلف صارفین کی طرف سے سانحہ پشاور میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں حکومت کچھ سرکردہ زیر حراست دہشت گردوں کو پھانسی دے سکتی ہے۔

وادی تیراہ میں فضائی کاروائی، 57 دہشت گرد ہلاک

مزید :

قومی -اہم خبریں -