ایم کیو ایم رہنماءقتل ، شہباز شریف نے نوٹس لے لیا
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر اصغر عباس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر مجرموں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔شہباز شریف نے ڈی پی او چنیوٹ کو ہدایات جاری کیں کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے۔شہباز شریف نے ڈی پی او چنیوٹ سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے جبکہ دوسری جانب اصغر عباس کے لواحقین اور ایم کیو ایم کی قیادت سے اظہار افسوس بھی کیا ہے۔