آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔اور یہ رقم پاکستان کو 55,55 کروڑ کی دو اقساط میں دیا جائے گا ، جبکہ آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔یاد رہے آئی ایم ایف نے ستمبر 2013میں پاکستان کے لیے 6 ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کیا تھا جس میں سے اب تک 4 قسطوں میں پاکستان 2ارب 20 کروڑ ڈالر وصول کر چکا ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -