موبی لنک اور OLX کے مابین مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا معاہدہ

موبی لنک اور OLX کے مابین مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا معاہدہ

  

لاہور (پ ر) موبی لنک اورOLX ،پاکستان کی سب بڑی استعمال شدہ اشیاءکی مارکیٹ، کے مابین نیٹ ورک پر تمام OLX ویب سائٹ ویرینٹس(variants) اور ایپلی کیشنز کی مفت موبائل براو¿زنگ کے لئے شراکت داری کا معاہد ہ ہوگیا ہے۔ اس تعاون سے تمام موبی لنک پری پیڈ صارفین ، موبی لنک کے نیٹ ورک پر OLX موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ تک لامحدود مفت رسائی سے لطف اندوز ہونگے۔ موبی لنک میں ڈیٹا کے سربراہ عامر منظور نے کہا ہے کہ موبی لنک اپنے صارفین کےلئے مسلسل نئے اور جدید سہولیات کے ساتھ اپنی خدمات کوبہتربنانے پر یقین رکھتا ہے۔ OLX کیساتھ ہماری شراکت داری بعض معروف عالمی برانڈزکی معاونت سے پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ اور جدت کو فروغ دینے میں ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے صارفین اس تعاون سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکے گے اور موبی لنک کے تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے ملک کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی اس مفت سہولت سے بھرپوراستفادہ حاصل کریں گے ۔OLX کے شریک بانی اور سی ای اوAlec Oxenford کا کہنا ہے کہ اور موبی لنک کے درمیان شراکت داری اس بات کا ثبوت ہے کہ دوصنعتی ادارے اعلی صارف تجربہ کی فراہمی کے مفاد کیلئے قریب آرہے ہیں ۔

یہ پیشکش موبی لنک کے صارفین کو OLX موبائل سائٹ اوراOLX ایپلی کیشنز کی مفت براو¿زنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔OLX ”اشتہار برائے تمام‘ ‘پر یقین رکھتا ہے اور موبی لنک کی شراکت داری اس خیال کا ایک تسلسل ہے۔ OLX پاکستان میں پرانے اشیاءکی مارکیٹ جیسا کہ گاڑیوں، موبائل فونز، لیپ ٹاپس ، ہوم الیکٹرانکس اورگھریلواشیاءکے کاروبارکیلئے کسٹمرٹو کسٹمر(C2C) تجارت کا بہت مفیدذریعہ ہے۔

 مفت آفر سے کوئی بھیiOS ،Android یاWindowsآپریٹنگ سسٹم کے حامل انٹرنیٹ سمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی براﺅزرسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ حجم پرمبنی ڈیٹا بنڈلزکے لئے OLX.com اور اس کے مختلف variants کی براﺅزنگ کی کوئی حد نہیں۔ مفت OLX آفر، فریقین کے مابین شراکت داری کے حوالے سے پہلی کوشش ہے اور موبی لنک اور OLX پاکستان میں آن لائن مارکیٹ میں ڈیجیٹل تجربہ کو تبدیل کرنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہیں۔

مزید :

کامرس -