خان پور ڈیم میں کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے 5طالبات ڈوب کر جاں بحق

خان پور ڈیم میں کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے 5طالبات ڈوب کر جاں بحق
خان پور ڈیم میں کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے 5طالبات ڈوب کر جاں بحق

ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک )خان پور ڈیم میں 5طالبات ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ہیں۔کیپیٹل ٹی وی کے مطابق خان پور ڈیم میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور الٹ گئیں ۔ ایک کشتی میں موجود پانچ طالبات ڈوب گئیں ہیں جنہیں بچانے کے لئے امدادی کارروائیاں کیگئیں تاہم اب پانچوں طالبات کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ڈوبنے والی طالبات کا تعلق چکوال سے بتایا گیاہے ۔

مزید :

ہری پور -اہم خبریں -