چند سال قبل تیراکی کرتے اس آدمی کو سمندر کی تہہ میں0 300کلو سونا مل گیا، لیکن پھر کیا ہوا اور آج یہ آدمی کہاں ہے؟ جان کرآپ کی حیرت اور پریشانی کی حد نہ رہے

چند سال قبل تیراکی کرتے اس آدمی کو سمندر کی تہہ میں0 300کلو سونا مل گیا، لیکن ...
چند سال قبل تیراکی کرتے اس آدمی کو سمندر کی تہہ میں0 300کلو سونا مل گیا، لیکن پھر کیا ہوا اور آج یہ آدمی کہاں ہے؟ جان کرآپ کی حیرت اور پریشانی کی حد نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) کسی شخص کے لئے اس سے بڑی خوش قسمتی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ اسے سمندر کی تہہ میں پڑا سینکڑوں کلو سونا مل جائے، لیکن پھر اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوسکتی ہے کہ اتنا بڑا خزانہ ملنے کے بعد اسے باقی زندگی جیل میں گزارنا پڑجائے۔ یہ دلچسپ و عجیب معاملہ امریکہ کے ایک انتہائی قابل اور مہم جو انجینئر ٹومی تھامسن کے ساتھ پیش آیا جس نے 1988ءمیں بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں پڑے خزانے کا سراغ لگایا۔
ٹومی تھامسن کو معلوم تھا کہ بحر اوقیانوس میں 1857ءمیں ایک امریکی بحری جہاز ’ایس ایس سنٹرل امریکا‘ غرق ہوا تھا جس میں سونے کی بہت بڑی مقدار لدی ہوئی تھی۔ اس نے ناصرف غرق شدہ جہاز کے اصل مقام کا تعین کیا بلکہ ایک روبوٹ ”نیمو“ بھی تیار کیا جسے سمندر میں 8 ہزار فٹ کی گہرائی تک اتار کر سونا نکالا۔ جب اس نے 1988ءمیں یہ کارنامہ سرانجام دیا تو پورے امریکہ نے اسے ایک ہیرو قرار دیا اور ہر کسی نے دل کھول کر خراج تحسین پیش کیا۔

ترکی میں آدمی نے اپنے تہہ خانے کی مرمت کیلئے دیوار گرائی تو پیچھے سے ایسی چیز برآمد کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ایسا کیا تھا؟ تصاویر دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
چند سال تک تو ٹومی تھامسن نے عیش و عشرت کی زندگی گزاری لیکن پھر اس وقت صورتحال تبدیل ہونا شروع ہوگئی جب متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس کے خلاف عدالت کا رخ کرلیا۔ ان کمپنیوں کا کہنا تھا کہ خزانے کی تلاش کے لئے کی جانے والی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی تیاری کے لئے انہوں نے ٹومی کو بھاری فنڈ فراہم کئے تھے اور طے پایا تھا کہ وہ ان کمپنیوں کو بھی حصہ دے گا لیکن اس نے کسی کو کچھ بھی نہ دیا۔ ٹومی کو عدالت نے طلب کر لیا مگر وہ روپوش ہوگیا۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی اور بالآخر 2012ءمیں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ٹومی گرفتار تو ہوگیا لیکن عدالت میں اس نے یہ بیان دے کر سب کو پریشان کردیا کہ اسے بالکل یاد نہیں کہ سونا کہاں ہے۔ تفتیش کاروں کی جانب سے اس پر بہت دباﺅ ڈالا گیا لیکن وہ مسلسل کہتا رہا کہ اس کی یادداشت بالکل کام نہیں کررہی اور اسے یاد نہیں آرہا کہ اس نے سونا کہاں چھپایا ہے۔ ٹومی کی ہٹ دھرمی پر عدالت نے اسے جیل بھیج دیا اور حکم دیا کہ جب تک اس کی یادداشت ٹھیک کام نہیں کرتی اسے جیل میں ہی رکھا جائے۔ اب وہ ریاست اوہائیو کی ایک جیل میں قید ہے اور جب تک وہ سونے کا راز نہیں اگلتا اسے یومیہ ایک ہزار ڈالر (تقریباً 1لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ بھی کیا جارہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -