کرکٹ چیمپئین شپ،اسلام آبادماڈل سکول فارگرلزایونٹ کی فاتح
ا سلام آباد(آن لائن) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز کرکٹ چیمپین شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سکس ون نے 39رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کا چیمپین ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا ۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ڈائریکٹریس سپورٹس فوزیہ معروف کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں وفاقی تعلیمی بورڈ سے ملحقہ تعلیمی اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سکس ون نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سکول نیلور کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بشری بی بی 26،حفضہ علی 20اور کومل کے 18رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں تین وکٹوں پر 92سکور کئے ۔ جوب میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سکول نیلور کی ٹیم 5وکٹوں پر 53رنز بنا سکی ۔ فاتح ٹیم کی طرف سے زرتاشہ اور مصباح نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ ایونٹ میں آئی ایم سی جی آئی ایٹ ون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
