اداکارہ ارمینا خان کو ایشیاء کی پچاس پرکشش خواتین کی لسٹ میں شامل

اداکارہ ارمینا خان کو ایشیاء کی پچاس پرکشش خواتین کی لسٹ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ارمینا خان کو ایشیاء کی پچاس پرکشش خواتین کی لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔برطانوی جریدے’’ایسٹرآئی‘‘نے اپنے تازے شمارے میں نئی لسٹ جاری کی ہے جس میں مختلف ممالک کی پرکشش خواتین بارے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔اس بارے میں ارمینا خان کا کہنا ہے کہ مجھے اس اعزازسے بے حدخوشی ہے کہ میرانام اس لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں اس وقت پاکستان کی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کے تمام شعبوں میں کام کررہی ہوں جس پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دنیا بھرمیں میری فلم’’جانان‘‘پسندکی گئی اس سے ہماری انڈسٹری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

مزید :

کلچر -