فلموں میں کامیابی کسی اعزاز سے کم نہیں‘مہوش حیات

فلموں میں کامیابی کسی اعزاز سے کم نہیں‘مہوش حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں کو سراہا جانا خوش آئند امر ہے ، اچھے کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتاہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے بعد فلموں میں کامیابی ملنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔فلم نامعلوم افراد کے بعد جوانی پھر نہیں آنی اور ایکٹر ان لامیں میری پرفارمنس کو سراہا جانا اچھا لگا ۔
، ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں کامیابی کو آرٹ لور ز کی جانب سے سراہا جانا خوش آئند امر ہے ، اچھے کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتاہے ۔فلم ’’ نامعلوم افراد ‘‘ میں آئٹم سانگ ’’بلی‘‘ نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا، آج میرے ساتھی فنکار اکثر تقریبات میں مجھے بلی ،بلی کے نام سے پکارتے ہیں ، ان کی محبت و چاہت دیکھ کر مسرت ہوتی ہے۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ٹی وی ڈراموں سے دور ہوگئی ہوں ، اپنے فینز کوپنجاب نہیں جاؤں گی اورجوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو کی صورت میں نئی فلمیں دوں گی،بہت جلد ٹی وی ڈراموں میں بھی نظر آؤں گی۔

مزید :

کلچر -